تعارفِ جامعہ
تعارف، تاریخ اور مقصد
جامعہ رضاے مصطفیٰ گلشنِ رضوی، رائچور (مسلک اعلیٰ حضرت کاترجمان)
صوبہ کرناٹک (دکن) میں مسلکِ اعلیٰ حضرت اہلِ سنت و جماعت کے اس مرکزی جامعہ نے اپنے۴۰؍ سالہ کامیاب دور میں سینکڑوں قابل فضلا، علما، حفاظ و قرا ءکو فارغ کر کے خدمتِ خلق کے لیے پیش کیا ہے، جس کی شبانہ روز خدمات محتاجِ تعارف نہیں۔ جو ناظرہ، حفظ، قراءت،عالمیت،فضیلت اردو مولویت کی تعلیم کے ساتھ، انگریزی، ریاضی ،کنڑ، ٹیلرنگ، کمپیوٹر کورس وغیرہ کے حسنِ انتظام کے ساتھ اپنے مستقبل کے نیک عزائم کی طرف رواں دواں ہے۔
یقیناً اس کی عالی شان مسجد، بارونق درس گاہیں، پرسکون قیام گاہیں، مرغوب ومعقول غذائیں ،وسیع و عریض میدان، عمدہ تعلیم و تربیت کا حسنِ امتزاج اپنے زائر کو نہ صرف دعوتِ نظارہ دے رہا ہے بلکہ سجدۂ شکر ادا کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ ربِّ قدیر کا بے پناہ احسان ہے کہ اکثر فارغین و مستفیدین درس و تدریس، دعوت و ارشاد، خدمتِ دین و سنیت میں سرگرمِ عمل ہیں۔
امید ہے کہ آپ اپنے اس محبوب جامعہ کی دل جمعی و تن دہی کے ساتھ ترقی و استحکام کا سبب بن کر ہر طرح تعاون کرتے ہوئے سعادتِ دارین حاصل کریں گے۔ مولیٰ تعالیٰ گلشن کے آباد کرنے والوں کو آباد رکھے۔